ہندستانی سینما میں ہیروئنوں کے کرداروں کی نوعیت میں تبدیلی
بالی ووڈ کی نئی اور پرانی ہیروئنوں میں بہت سے فرق ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے گئے ہیں۔ یہ فرق مختلف پہلوؤں سے واضح ہوتا ہے جیسے کہ اداکاری، فنی انتخاب، فزیکل امیج، سوشل میڈیا کی موجودگی اور نظریات۔ ان دونوں نسلوں میں ہیروئنوں کا فرق وقت کے ساتھ ساتھ پیدا ہوا ہے ، جس میں فنی آزادی، فزیکل اور ذہنی خودمختاری، سوشل میڈیا کا اثر اور نئے کرداروں کی اہمیت سامنے آئی ہے ۔ پرانی ہیروئنوں کی پرکشش نرمی اور خوبصورتی کو نئی نسل کی ہیروئنوں نے مضبوط کرداروں اور خود اعتمادی سے بدل دیا ہے ۔
پرانی ہیروئنوں کی اکثریت رومانوی اور گھریلو کرداروں میں نظر آتی تھی۔ وہ زیادہ تر فلموں میں محبت اور خاندانی اقدار کو اہمیت دیتی نظر آتی تھیں۔ ان کے کردار عام طور پر نرم، نازک اور رومانی نوعیت کے ہوتے تھے ۔ پرانی فلموں میں ہیروئنوں کی قدرتی خوبصورتی اور نرمی کو زیادہ اہمیت دی جاتی تھی۔ وہ زیادہ تر سادہ، ڈریسڈ اپ اور نہایت کم میک اپ کے ساتھ نظر آتی تھیں۔ فزیکل فٹنس کے مقابلے میں خوبصورتی اور عورت کی معصومیت کو زیادہ ترجیح دی جاتی تھی۔
پرانی ہیروئنیں پریس کانفرنسزاور ٹی وی انٹرویوز کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی ہوتی تھیں۔ سوشل میڈیا کا دور نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے فنی کاموں کے ذریعے ہی شہرت پاتی تھیں۔ان ہیروئنوں کے کردار زیادہ تر نرم اور رومانوی ہوتے تھے ۔ ان کا کردار زیادہ تر کسی مرد کے سامنے دھیما، نازک اور عورت پن نظر آتا تھا۔پرانی ہیروئنیں زیادہ تر روایتی کرداروں اور کنونشنل اداکاری پر فوکس کرتی تھیں۔
پرانی ہیروئنوں کے لئے شادی اور بچوں کی پرورش کو زیادہ اہمیت دی جاتی تھی، اور وہ عام طور پر گھریلو کردار کے لحاظ سے زیادہ معروف تھیں۔یہ ہیروئنیں زیادہ تر اپنے فلمی کام میں ہی جڑی رہتی تھیں اور سوشل کاموں میں کم ہی حصہ لیتی تھیں۔
بالی ووڈ کی پرانی ہیروئنیں اپنی قدرتی اور نفیس خوبصورتی کی وجہ سے آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسیں ہوئی ہیں۔ ان کی خوبصورتی صرف چہرے کی خوبصورتی نہیں بلکہ ان کے انداز، بات کرنے کے طریقے ، مسکراہٹ اور شخصیت کی نرمی بھی تھی۔پرانے دور کی ہیروئنیں عموماً کم میک اپ اور سادہ لباس میں بھی بہت حسین لگتی تھیں۔ ان کی خوبصورتی میں فطری نرمی اور سادگی نمایاں تھی۔وہ بات کرنے میں نرم، بولنے میں مہذب اور حرکتوں میں شائستہ تھیں۔ یہی نرمی ان کے کرداروں کو زیادہ دلکش بناتی تھی۔ان کی خوبصورتی میں غیر ضروری فیشن کی کمی ہوتی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ ہر دور میں خوبصورت لگتی تھیں کیونکہ ان کا حسن وقار اور شخصیت سے جڑا تھا۔ان کے کردار زیادہ تر رومانوی، خاندانی اور کلاسک ہوتے تھے ، جس سے ان کی خوبصورتی میں ایک خاص نرمی اور جذباتی کشش آتی تھی۔ان کی اداکاری میں بھی وہی نرمی نظر آتی تھی۔ ان کے چہرے کے تاثرات، آنکھوں کی مسکان اور خاموشی میں بھی ایک خاص دلکشی ہوتی تھی۔مدھوبالاسادگی، مالا سنہاکا معصوم چہرہ، وحیدہ رحمان کا روشن چہرہ، آشاپاریکھ ، سری دیوی کی مسکراہٹ، ریکھا کی معصومیت، مادھوری دکشت ،اور ہیما مالنی کی سادگی،یہ سب اس دور کی خاص خوبصورتی تھیں جو آج بھی یاد کی جاتی ہیں۔
دوسری طرف نئی ہیروئنوں کی بات کی جائے توآج کی ہیروئنیں آزاد خیال، خود مختار، اور مضبوط کرداروں میں نظر آتی ہیں۔ وہ نہ صرف رومانی بلکہ کامک، ایکشن، تھرلر اور سوشل تھیم پر مبنی کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔ آج کی ہیروئنوں کی فٹنس اور فزیکل امیج پر زیادہ زور دیا جاتا ہے ۔ وہ نہ صرف اپنے جسم کو ٹون کرتی ہیں بلکہ ورک آؤٹ، ڈائیٹ اور فٹنس روٹین پر بھی کام کرتی ہیں۔
نئی ہیروئنیں سوشل میڈیا پر مستقل فعال رہتی ہیں۔ ان کا انسٹاگرام، ٹویٹر اور فیس بک پر براہ راست رابطہ ہوتا ہے اور وہ اپنی زندگی کے مختلف پہلووں کو عوام کے سامنے لاتی ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا پوسٹس، تصاویر اور ویڈیوز کو فینز پسند کرتے ہیں۔آج کی ہیروئنیں خودمختار، مضبوط اور مثبت کرداروں میں نظر آتی ہیں۔ وہ خود کی زندگی کا فیصلہ خود کرتی ہیں اور خودمختاری کی اہمیت دیتی ہیں۔
نئی ہیروئنیں زیادہ جرأت مند ہیں اور نئے اور چیلنجنگ کردار لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی ہیں۔ وہ آزاد سوچ کی حامل ہوتی ہیں اور نئے پروجیکٹس اور مختلف فلموں کے ذریعے اپنی حدود کو بڑھاتی ہیں۔آج کی ہیروئنیں اپنے کیریئر کو بھی اولیت دیتی ہیں اور انہیں فیملی اور کیریئر دونوں کے درمیان توازن قائم کرنے میں زیادہ آزادی حاصل ہے ۔ کئی ہیروئنیں بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنے کیریئر کو بہترین طریقے سے جاری رکھتی ہیں۔
آج کی ہیروئنیں نہ صرف سوشل میڈیا پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی سماجی مسائل اور مساوات کے موضوعات پر بات کرتی ہیں۔ وہ پناہ گزینوں، خواتین کے حقوق، اور مذہبی ہم آہنگی جیسے موضوعات پر آگاہی فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کرتی ہیں۔نئی ہیروئنیں مختلف نوعیت کے کردار ادا کرتی ہیں جیسے پولیس آفیسر،وکیل، کارپوریٹ لیڈر،کرائم تھرلر کی ہیروئن، ایکشن ہیرو۔آج کی نئی بالی ووڈ ہیروئنیں صرف خوبصورت نظر آنے یا رومانوی کردار تک محدود نہیں رہتیں۔ وہ اپنی صلاحیتوں کو نئے انداز میں آزمانے اور چیلنجنگ کردار لینے سے کبھی نہیں گھبراتیں۔ اس کی چند وجوہات یہ ہیں کہ فلموں میں عورت کا کردار مضبوط ہوا ہے ۔پرانے دور میں خواتین کا کردار زیادہ تر مرد کے ساتھ جڑا ہوتا تھا، لیکن آج عورت خود فیصلہ کرتی ہے ۔ ان کے کرداروں میں تنوع ہے ،اپنی زندگی کا فیصلہ خود کرتی ہے ،وہ اپنے لیے لڑتی اور اپنی شناخت بناتی ہے ۔انہیں سوشل میڈیا اور عوامی حمایت حاصل ہے ، نئی ہیروئنیں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے کرداروں کو پروموٹ کرتی ہیں، فینز سے براہ راست جڑتی ہیں،اپنی بات خود کہتی ہیں، اس سے انہیں نئے اور مختلف کردار کرنے کی ہمت ملتی ہے ۔آج کی خواتین ہنر اور خود اعتمادی کی مثال ہیں۔اداکاری کے ساتھ ساتھ آج کی ہیروئن فٹنس پر بھی توجہ دیتی ہیں۔ ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری،پرفارمنس اور اسٹار پاورسب میں بہتر ہے ۔
وہ خود پر اعتماد ہیں اور مختلف طرح کے پروجیکٹس لینے میں خوف محسوس نہیں کرتیں۔ان کی فیملی اور سوسائٹی کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے ، آج کے دور میں خاندان اور سماج بھی عورت کے کیریئر کو قبول کرنے لگا ہے ،شادی کے بعد بھی اداکارائیں اپنی فلمی زندگی جاری رکھتی ہیں۔نئی ہیروئنیں چیلنجنگ کردار لینے میں ہچکچاتی نہیں کیونکہ وہ خود مختار ہیں ، انہیں خود پر اعتماد ہے اور اپنی پہچان خود بنانا چاہتی ہیں۔
Comments
Post a Comment