Posts

Showing posts from March, 2026

ایران اسرائیل جنگ کے دوران فرقہ واریت کابھڑکتا تنور

Image
عبدالغفارصدیقی ایران اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کو ایک عشرہ گزرچکا ہے۔زیر نظر مضمون میں امریکہ و اسرائیل کو ہم صیہونیت کے مشترک نام سے مخاطب کریں گے۔جنگ کے بادل تو کئی سال سے منڈرارہے تھے،بلکہ یوں کہئے کہ 1979میں امام خمینی کے ذریعہ لائے گئے انقلاب کے بعد سے ہی صیہونی دنیا ایران کے خلاف ہوگئی تھی۔اس کی مخالفت کی وجہ صرف اسلام دشمنی تھی۔اسلام کے دشمن ہر اس اجتماعی جدوجہد،تحریک اور نظریہ کے خلاف ہیں جو اسلامی نظام کی بات کرتا ہے،جو انسان کی انفرادی زندگی کے ساتھ ساتھ اس کی اجتماعی زندگی میں اسلامی احکامات کے نفاذ کی کوشش کرتا ہے۔ان کو اس سے کوئی مطلب نہیں کہ وہ کس اسلام سے نسبت رکھتے ہیں۔یعنی اسلام کے نام پر موجود فرقوں اور جماعتوں میں سے کس کے پیرو ہیں۔ان کے نزدیک اگر کوئی اجتماعی تحریک اسلامی نظام سیاست،اسلامی نظام عدالت،اسلامی نظام معیشت و معاشرت کی بات کرتی ہیں اور کوئی پرامن سماجی انقلاب لاتے ہیں تو صیہونیت کو بالخصوص اور مغربی دنیا کو بالعموم قبول نہیں ہے،ہمارے ملک میں بھی ایک گروہ اس قبیل سے تعلق رکھنے والا موجود ہے۔وہ کسی حد تک یہ تو گوارہ کرسکتے ہیں کہ مسلمان پانچ وق...

صاف پانی دیہات کو فراہمی کی پہل!

Image
سلطان صدیقی سرکار کا دعویٰ ہے کہ جل جیون مشن نے بھارت کے لاکھوں گاؤں میں پانی کی بھاری قلت کو دور کرنے کے لئے نئی پہل کا آغاز کیا ہے جہاں کبھی عورتوں کو پانی لانے کے لئے میلوں پیدل چلنا پڑتا تھا اب گھر گھر نل سے پینے  کا صاف پانی ملنے سے نہ صرف وقت اور محنت کی بچت ہورہی ہے بلکہ صاف پانی پینے سے بیماریاں بھی کم ہورہی ہیں ۔اس بارے میں بہت سی عورتوں نے اپنی بات رکھی ہے ۔ان میں ایک عورت لکشمی ڈابی جو دھار ضلع کے گاؤں جیرا پور کی باشندہ ہے بتاتی ہے گھر میں نل لگ جانے سے پانی کے لئے روزانہ کی مشقّت سے نجات ملی ہے اور پینے کا صاف پانی بھی ملنے لگا ہے۔ پانی صرف پیاس بجھانے کے لئے ہی نہیں بلکہ نہانے ،کھیتی اور زندگی کے ہر کام کے لئے ضروری ہے ۔اس لئے آج پانی کی حفاظت اور اس کو اسٹور کرنے کی ضرورت ہے اس لئے پانی کی بربادی روکی جانی چاہیے ۔دہلی میں بنے عالیشان بنگلوں میں وہاں کے مکین دہلی جل بورڈ کا سپلائی ہورہا پانی گھریلو ضرورت کے بجائے اپنے باغیچوں میں سینچائی اور فرش دھونے میں ضائع کر دیتے ہیں لیکن ہمارے سماج کو یہ معلوم نہیں ہے کہ پانی کتنا قیمتی ہے اس کو ضائع کیاجانا غلط ہوگا ۔جس دور...

خامنہ ای کی شہادت ان شاء اللہ انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی

Image
عبدالغفارصدیقی وہی ہوا جس کا اندیشہ تھا اور وہی ہوا جس کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خواہش کی تھی ۔وہ چاہتے تھے کہ ان کی موت شہادت کی موت ہو ،وہ دشمن کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے اللہ کے سامنے حاضر ہوں ،اس کے لیے انھوں نے کتنی دعائیں کی تھیں ،کتنی مرادیں اور منتیں مانگی تھیں ۔اللہ نے انھیں سرخ روکردیا ۔ان کی دلی مراد پوری ہوگئی ،وہ شہادت پاگئے ،یہی ایک مومن کی معراج ہے ۔خامنہ ای صرف ایک شخص کا نام نہیں بلکہ نظریہ اور فکر کی علامت ہے ۔قطع نظر اس سے کہ ان کا مسلک کیا تھا ،لیکن ان کا دین اسلام تھا ،وہ قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے ،وہ حضرت محمد ؐ پر درود بھیجتے تھے ،ان کا قبلہ بھی وہی تھا جو سارے مسلمانوں کا ہے۔ان کی مساجد کا رخ روضہ علی ؓ کی طرف نہیں بلکہ مکہ میں موجود بیت اللہ ہی کی طرف ہے ،فقہی منہج مختلف ہونے کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ ان کا دین الگ تھا اور ہمارا دین الگ ،فقہ کی بنیاد پر درجنوں مسلک اہل اسلام میں پائے جاتے ہیں اور سب ایک دوسرے کو مسلمان ہی سمجھتے ہیں ۔یہ بھی دشمن کی ایک کوشش رہی ہے کہ وہ ان اختلافات کو ہوادے کر مسلمانوں کو متحد نہ ہونے دے ۔اس میں وہ کسی حد تک کام...

دسترخوان پر اترتا زہر:

Image
زرعی آلودگی، صنعتی فضلہ اور غذائی سلامتی کے بگڑتے قومی تقاضے  عبدالحلیم منصور کسی بھی ملک کی اصل طاقت اس کی فوجی یا معاشی برتری سے پہلے اس کی غذائی سلامتی میں مضمر ہوتی ہے۔ اگر خوراک محفوظ نہ ہو تو ترقی کے تمام دعوے کمزور بنیادوں پر کھڑے ہوتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان میں غذائی اشیاء میں کیڑے مار ادویات کی باقیات، دودھ اور مصالحہ جات میں ملاوٹ، اور پھلوں و سبزیوں میں بھاری دھاتوں کی موجودگی سے متعلق متعدد رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں۔ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی، بے ترتیب بارشیں، پانی کی قلت اور صنعتی آلودگی نے زرعی نظام کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ زمین کی زرخیزی میں کمی اور آلودہ آبی ذرائع نے خوراک کی زنجیر میں ایسے عناصر شامل کر دیے ہیں جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ اسی قومی اور ماحولیاتی پس منظر میں بنگلور کے اطراف فروخت ہونے والی سبزیوں کے بارے میں سامنے آنے والی تحقیق ایک اہم دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ بعض خبریں محض اطلاع نہیں ہوتیں بلکہ اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑنے والی دستک ثابت ہوتی ہیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی رپورٹ، جو قومی گ...