Posts

Showing posts from April, 2026

بچوں کی تربیت:عصر حاضر کاسب سے بڑا چیلنج ہے

Image
عبدالغفار صدیقی بچے انسان کا اپنا مستقبل بھی ہیں اور قوم اور ملک کا مستقبل بھی۔ دنیا میں انسان کے لیے سب سے قیمتی چیز اس کے بچے ہیں۔ انسان اپنی جان دے کر بھی بچے کی جان بچاتا ہے۔ اگر بچہ شدید بیمار ہو جائے تو والدین یہی دعا کرتے ہیں کہ ”مولا! ہماری جان لے لے مگر ہمارے بچے کی جان بخش دے۔“ یہ ہر انسان کا فطری جذبہ ہے۔ لیکن اس وقت ہمارا معاشرتی نظام اس قدر خراب ہو گیا ہے کہ اکثر بچے اپنے والدین کی خواہشوں پر پورے نہیں اتر رہے ہیں۔ وہ والدین جنھوں نے اپنے خون سے بچے کی پرورش کی، جنھوں نے اپنی محنت سے چار پیسے کما کر بچے کو پالا پوسا، خود بھوکے رہ کر اسے کھلایا، یہاں تک اپنی بیماریوں کو بھی چھپایا اور بچے کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حال اور مستقبل تاریک کر لیا وہی والدین عالمِ ضعیفی میں اپنے بچوں کی بے اعتنائی کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ مرض وبا کی طرح پھیل رہا ہے۔ صرف گاؤں، دیہات کے ان پڑھ اور غریب والدین ہی نہیں بلکہ شہر کے مالدار اور تعلیم یافتہ گھرانے بھی اس کی زد میں ہیں۔ بچوں سے نافرمانی و بے ادبی کی شکایات ماضی میں اس قدر عام نہیں تھیں۔ آج بھی وہ لوگ موجود ہیں جو اپنے والدین کے سامنے او...